بچےاللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں جنت کے پھول کہا ہے جس طرح ایک پھول نرم و نازک ہوتا ہے اور اس کی بے انتہا حفاظت کی جاتی ہے ۔اسی طرح بچے کی صحت کی حفاظت ماں کی ذمہ داری ہے ۔ ہر ماں ممکنہ حد تک اپنے بچے کو صحت مند دیکھنا چاہتی ہے ۔ خصوصاً سردی کے موسم میں تو اس کی پریشانی دیدنی ہوتی ہے ۔ اگرچہ سردی کا موسم بہت پر لطف ہوتا ہے مگر چھوٹے بچوں کی ماؤں کیلئے بالکل بھی نہیں ۔ خاص طور پر نوزائیدہ بچوں کی پہلی سردیاں اور پہلی گرمیاں بہت مشکل ہوتی ہیں اس لئے سبھی مائیں اپنے بچوں کو سردی و گرمی کے مضر اثرات سے بچانےکی کوشش میں رہتی ہیں ۔ آج کل سردی کا موسم اپنے جوبن پر ہے اور نزلہ و زکام ، بخار عام طور پر بچوں کو اپنی پکڑ میں لے لیتا ہے
۔ بچوں کو ٹھنڈ لگ جانا:۔
یہ بہت خطرناک ہوتا ہے ۔ اس سے بچوں میں بخار ، گلا خراب اور سینے کے امراض خصوصاً نمونیے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور نمونیہ کافی مہلک مرض ہے ۔ آج کل پولیو کے قطروں کے ساتھ نمونیے سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی احتیاط ضروری ہے۔ ٹھنڈ لگنے کی وجوہات کیا ہیں ؟ سب سے بڑی وجہ بچوں کا گیلا رہنا ہے ۔ مناسب کپڑے نہ پہنانے کی وجہ سے ٹھنڈ لگ جاتی ہے یعنی اگر کم گرم کپڑے ہیں تو ٹھنڈ لگنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کو مکمل طور پر ڈھانپ کا رکھیں خصو صاً سخت سردی میں ۔ سر ، گردن ، سینہ اور پاؤں مکمل طور پر گرم کپڑوں میں لپٹے ہوں ۔ مائیں عام طور پر سوئیٹر اور پاجامہ پہنا کر سمجھتی ہیں کہ ہم نے بچوں کو گرم کپڑے پہنائے ہوئے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے ۔ جو بچہ گود میں ہے اسے گرم کمبل یا شال میں لپیٹ کر کمرے سے باہر نکالیں خصوصاً را ت کو ٹھنڈ زیادہ ہوتی ہے اس لئے رات کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیئے ، بچے کو کھلی کھڑکی یا دروازے کے قریب مت لٹائیں جہاں سے ہوا سیدھی اندر آتی ہے اس سے بھی ٹھنڈ لگ جاتی ہے۔
بچوں کو نہلانا:۔
سردی کے موسم میں بچوں کو بہت احتیاط سے نہلانا چاہیئے جس جگہ پر بچے کو نہلائیں وہاں ہیٹر یا انگیٹھی سلگا کر کمرہ یا غسل خانہ گرم کر لیں ۔ پانی نیم گرم کریں اور اسے اپنے ہاتھ یا بازہ پر ڈال کر چیک کر لیں کہ زیادہ گرم یا ٹھنڈا نہ ہو۔ نہلانے کے بعد کپڑے بھی اسی گرم کمرے میں پہنائیں اور اچھی طرح ڈھانپ کر بچے کو باہر لائیں ۔ بچوں کو دھوپ میں بٹھائیں اس سے ان کی نشو نما پر اچھا اثر پڑے گا اور وٹامن ڈی بھی حاصل ہو گی ۔ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے او ر صحت بخش غذا ہے ۔ بچے کو اس حق سے محروم نہ کریں ۔ سردی کے موسم میں ماں کا دودھ پینے والے بچے اور ماں دونوں آرام سے رہتے ہیں ۔
نزلہ و زکام بخار :۔
اگر بچے بے احتیاطی کی وجہ سے بیمار ہو جائیں تو پریشان مت ہوں ۔ ایک ماں کو بہت حوصلہ مند ہونا چاہیے ۔ اور اپنی پوری توجہ بچے پر دینی چاہیئے ۔ سردی کو موسم میں اگر ناک بند ہو تو بچوں کو دو تین دفعہ سادے پانی سے بھاپ دیں اس سے ان کی ناک بند نہیں ہو گی اور وہ سکون سے سوئیں گے ۔ کھانسی لگنے کی صورت میں تھوڑے سے گرم پانی میں شہد ملا کر پلائیں ۔ اگر بچے کو تیز تیز سانس آ رہا ہو یا اس کی پسلیاں تیز تیز چلنے لگیں یا سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی ہو تو اسے فوراً بچوں کے ڈاکٹر کو دکھائیں یہ نمونیہ کی علامت ہے۔
![]() |
| WINTER COLLECTION IN STORE NOW ROLLOVER Kids Company First Floor V-Mall Sialkot |



No comments:
Post a Comment